اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روالپنڈی/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چار حملہ آوروں کو مار گرایا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک موقع اور مل گیا کہ وہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجہ میں جکڑیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں تکفیری ، فرقہ پرست اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے تاکہ ملک امن کا گہوارا بن سکے ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد